ملک میں کورونا نے پنجے گاڑھ لئے،  تصدیق شدہ کیسز کی تعداد ایک ملین کے قریب

Friday, April 30undefined, 2021, 12:25:46 PM

لاہور: پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 8 لاکھ 20 ہزار 823 ہوگئی۔گزشتہ روز کورونا وائرس سے 131 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 17 ہزار 811 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 112 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ  پنجاب کی صورت حال سب سے زیادہ تشویشناک ہے۔ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 17 لاکھ 88 ہزار 127 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے۔ اب تک 7 لاکھ 11 ہزار 465 مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں ۔