کورونا کی تیسری لہر: پاکستان میں24گھنٹوںریکارڈ201  اموات

Wednesday, April 28undefined, 2021, 12:27:32 PM

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر نے تباہی مچا دی:اب تک 24 گھنٹوں میں پاکستان میں ریکارڈ 201 اموات ہوچکی ہیں  جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد17 ہزار530 ہوگئی ۔بازارں گلی کوچوں میں رش کی وجہ سے یہ اموات زیادہ ہورہی ہیں ۔اگر ہم ایس او پیز پر عمل نہ کیا تو حالات مزید خراب ہوسکتے ہیں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49 ہزار 101 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 11,682,01 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 5 ہزار 292 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 810,231 ہوگئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ80 ہزار 356 ، پنجاب میں 2 لاکھ 96 ہزار 144، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 15 ہزار 596، اسلام آباد میں 74 ہزار 131، بلوچستان میں 21 ہزار 945 ، آزاد کشمیر میں 16 ہزار 779 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 280 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد88 ہزار 207 ہے۔ جب کہ 5 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔خدارالوگ عید شاپنگ کے لئے بازاروں کا رخ مت کریں کوشش کریں اس دفعہ عید شاپنگ نہ ہوگئی کوئی قیامت نہیں آ جائے گی اور اگر باہر جانا بھی ہے تو ماسک اور ہینڈسینٹائزر کا استعمال کریں اور اپنے گھر کھڑکیوں کو صبح کے وقت کھلا رکھیں اور اپنے جسم کو کم ازکم ایک دھوپ میں رکھیں تاکہ فائرس ختم ہوجائے اور اپنے ہاتھ بار بار دھوئیں۔