کورونا کی تیسری لہر کے وار بچوں پر بھی شدید

Saturday, April 24undefined, 2021, 02:21:25 PM

لاہور:کورونا کی تیسری لہر کے وار بچوں پر بھی شدید، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید دو بچے جان کی بازی ہار گئے، اب تک1 سے 10 سال تک کے 47 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔کورونا کی پہلی لہر میں 30 جولائی 2020 تک 12 بچے، یکم اگست 2020 سے رواں سال 31 جنوری تک 21 بچے جبکہ یکم اپریل سے اب تک کورونا کے باعث 7 بچے جان بحق ہوچکے ہیں۔ کورونا سے جاں بحق ہونے والے بچوں میں مجموعی اموات کی تعداد 47 ہو چکی ہے۔