خیبر پختونخوا کے سپتالوں میں آکسیجن کے استعمال میں غیر معمولی اضافہ

Saturday, April 24undefined, 2021, 11:47:23 AM

پشاور: خیبرپختونخوا کے اسپتالوں میں آکسیجن کے استعمال میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا تفصیلات کے مطابق وزارت محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق ڈیڑھ ہفتے میں خیبرپختونخوا کے 8 بڑے ہسپتالوں میں آکسیجن کا استعمال 83 فیصد بڑھ گیا، 8 بڑے ہسپتالوں میں آکسیجن کا یومیہ استعمال 40 ہزارلیٹر سے بڑھ کر 72 ہزار500 لیٹر تک پہنچ گیا ہے۔
خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں یومیہ آکسیجن استعمال 6 ہزار لیٹرسے بڑھ کر 7 ہزار 500 لیٹرہوگیا ہے جس کے بعد اسٹوریج پلانٹ میں آکسیجن کا ذخیرہ 10 ہزار لیٹر تک بڑھا دیا ہے۔سیکرٹری صحت خیبرپختونخوا امتیاز حسین شاہ نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال صوبے میں آکسیجن کی کوئی کمی نہیں البتہ خدشہ ہے سندھ میں کورونا بڑھنے سے پنجاب سے خیبرپختونخوا کو آکسیجن سپلائی کم نہ ہوجائے، سندھ کے پلانٹس پنجاب کو بھی آکسیجن فراہم کررہیہیں۔