انڈین کرکٹر سچن ٹنڈولکر کورونا وائرس سے صحت یاب

Saturday, April 10th, 2021, 12:23:19 PM

ممبئی: کورونا سے متاثر ہونے کے بعد ہسپتال میں داخل ہوئے سابق ہندوستانی کرکٹر سچن ٹنڈولکر ٹیسٹ منفی آنے کے بعد ہسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔اپنے ٹویٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ میں ہسپتال سے گھر آ گیا ہوں تاہم مکمل صحتمند ہونے کے لئیعلیحدہ رہوں گا۔ میں نیک خواہشات اور دعاں کے لئے سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔انہوں نے مزید لکھا کہ میں ان تمام طبی عملے کا بھی شکر گزار ہوں، جنہوں نے میری اتنی اچھی دیکھ بھال کی اور ایسے مشکل حالات میں ایک سال سے زیادہ عرصے سے انتھک محنت کر رہے ہیں، یہ واقعی یہ قابل ستائش ہے
واضح رہے کہ سچن ٹنڈولکر نے بھارتی چھتیس گڑھ کے علاقے رائے پور میں میں منعقدہ ایک ٹی 20 ٹورنامنٹ میں حصہ لیا تھا۔ یہ ٹورنامنٹ کھیلنے والے، یوسف پٹھان، عرفان پٹھان اور سبرامنیم بدری ناتھ بھی کورونا سے متاثر ہوئے تھے۔