ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

"  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.    UAE گولڈن جوبلی: گلوبل ولیج تصویری مقابلہ درہم 50,000 تک جیتنے کا موقع.    IMFکے ساتھ معاملات طے پا گئے ، معاہدہ اسی ہفتے ہو گا، شوکت ترین.    UET لاہور انڈرگریجویٹ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ.    Major progress in Lahore Police Anti-Drug Campaign.    "میرا ڈونا بلیسڈ ڈریم "کا پہلا ٹریلر جاری.   

لاہور میں علامہ خادم حسین رضوی کے عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز

ویب ڈیسک
19 Nov, 2021

19 نومبر ، 2021

ویب ڈیسک
19 Nov, 2021

19 نومبر ، 2021

لاہور میں علامہ خادم حسین رضوی کے عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز

post-title

علامہ خادم حسین رضوی کے عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغازجمعہ کو لاہور میں ہوگیا ۔تحریک لبیک پاکستان(ٹی ایل پی) کے امیر حافظ سعد حسین رضوی نے جمعہ کے اجتماع خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب باتوں سے زیادہ کام ہوگا، ہم صرف کام کریں گے اور حسب ضرورت جو باتیں ہوئیں وہ بھی کریں گے۔ جمعہ کی نماز کے بعد سربراہ ٹی ایل پی حافظ سعد حسین رضوی اور مجلس شوریٰ کے اراکین نے مزار پر چادر پوشی کی،اس موقعہ پر مجلس شوریٰ کے رکن علامہ محمد شفیق امینی، پیر سید ظہیر الحسن شاہ، قاضی محمود اعوان، علامہ غلام عباس فیضی، مولانا فاروق الحسن قادری، علامہ غلام غوث بغدادی، پیر سید عنایت الحق شاہ بھی موجودتھے، خصوصی دْعا رکن شوریٰ و سرپرست اعلیٰ ٹی ایل پی قاضی محمود اعوان نے کی، کارکنان کی بڑی تعداد مرکز جامع مسجد رحمۃ اللعالمین کے اندر اور باہر موجود تھی۔علامہ سعد حسین رضوی کا استقبال کارکنوں نے لبیک یا رسول اللہ ﷺ کے نعروں اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے کیا، سربراہ تحریک کو کارکنوں کی بڑی تعداد نے گھیر لیا اور بغلگیر ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر سے کارکنان کی عرس مبارک میں شرکت بابا جی سے انکی والہانہ محبت کا ثبوت ہے۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM