ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

"  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.    UAE گولڈن جوبلی: گلوبل ولیج تصویری مقابلہ درہم 50,000 تک جیتنے کا موقع.    IMFکے ساتھ معاملات طے پا گئے ، معاہدہ اسی ہفتے ہو گا، شوکت ترین.    UET لاہور انڈرگریجویٹ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ.    Major progress in Lahore Police Anti-Drug Campaign.    "میرا ڈونا بلیسڈ ڈریم "کا پہلا ٹریلر جاری.   

شاعر مشرق کا144واں یوم پیدائش

ویب ڈیسک
09 Nov, 2021

09 نومبر ، 2021

ویب ڈیسک
09 Nov, 2021

09 نومبر ، 2021

شاعر مشرق کا144واں یوم پیدائش

post-title

قومی شاعر ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے 144 ویں یوم پیدائش کے موقع پر مزار اقبال پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد کی گئی۔ پاکستان نیوی کے  چاق و چوبند دستہ نے اعزازی گارڈز کی زمہ داری سنبھال لی۔ پاک بحریہ کے اسٹیشن کمانڈر لاہور کموڈور عامر اقبال خان تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ کموڈور عامر اقبال خان نے مزار اقبال پر حاضری دی اور پھول چڑھائے ۔ اس موقع پر  ملک و قوم کی سلامتی کے لئے دعا بھی کی گئی۔گورنر پنجاب چودھری محمد سرور، جی او سی لاہور میجر جنرل محمد شہباز خان،  ڈی جی رینجرزمیجر جنرل سید آصف حسین اور دیگر نے بھی  مزار اقبال پر حاضری دی۔ تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلمبند کئے۔  یاد رہے پنجاب رینجرز نے سیکورٹی کے فرائض پاک بحریہ کے حوالے کئے۔

قوت عشق سے ہر پست کو بالا کردے
دہر میں اسم محمد ﷺ سے اُجالا کر دے 

مسلمانوں کیلئے آزادی کا خواب دیکھنے والے شاعر مشرق علامہ اقبال کا144واں یوم پیدائش آج جوش و جزبے اور عقیدت واحترام سے منایا جارہا ہے۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM