صوبے میں 400 کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد پنجاب پرائمری اینڈ سیکینڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ لاہور، راولپنڈی اور ملتان کے متعدد علاقوں کو کورونا وائرس کا مرکز قرار دیتے ہوئے وہاں فوری طور پر لاک ڈاون لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

واضح رہے صوبے میں 18 جولائی کے بعد کورونا کیسز کی یہ سب سے زیادہ تعداد ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ صوبہ پنجاب میں گزشتہ 2 ہفتوں کے درمیان کووڈ 19 کے مثبت کیسز میں مسلسل اضافہ اور پھیلاوعوام کی صحت کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے، مزید کہا گیا کہ وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات لینے کی ضروت ہے۔