کورونا وائرس کے مریضوں پر ہونے والی ایک حالیہ تحقیق کے نتائج کے بعد نفسیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کا شکار ہونے والے زیادہ تر افراد میں 90 دن کے اندر دماغی امراض میں مبتلا ہونے کے امکانات ہوتے ہیں۔

جس کے نتائج کے مطابق کورونا میں مبتلا ہونے والے 20 فیصد مریض 90 دن کے اندر دماغی یا نفسیاتی مسائل کا شکار ہوجاتے ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق کووڈ 19 سے صحت یاب ہونے والے افراد میں بے چینی، ڈپریشن اور بے خوابی کے مسائل سب سے زیادہ عام ہیں۔

یہ بات ذہنی صحت سے متعلق بیماریوں کے مسائل پر کی جانے والی تحقیق میں بتائی گئی۔