مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہےکہ ایسی حکومت سے موت اچھی جس کے بدلے ذلت ملے۔

استور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ گلگت کے عوام اپنی قسمت کا فیصلہ ایسی حکومت کے ہاتھ میں نہیں دیں جو جاتی نظر آ رہی ہے، آج پورا پاکستان جھولیاں اٹھا کر عمران خان اور جعلی حکومت کو بد دعائیں دے رہا ہے، جس حکومت کو کونے کونے سے بددعائیں مل رہی ہیں کیا انہیں ووٹ دیں گے؟