وزیر ریلوے شیخ رشید کا کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ نواز شریف اور مریم سیاست کو بند گلی کی طرف لے کر جا رہے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاست میں جوڈو کراٹے اچھے نہیں ہوتے، میں نے زندگی میں پہلا سیاست دان دیکھا ہے جو ڈائیلاگ کی بجائے جوڈو کراٹے پر یقین رکھتا ہے۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ 16 تاریخ سے گلگت بلتستان سے ان سنی باتیں ظاہر ہوں گیں۔ شکست کے بعد ہارنے والے شکست تسلیم کرتے ہیں یا نہیں، اگر فیصلہ قبول نا کیا تو بہت بد مزگی ہو گی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو کے انٹرویو کے رد عمل میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بلاول نے ذمہ دارانہ رویہ اختیار کیا ہے،نا ہی پیپلز پارٹی استعفیٰ دے گی اور نا ہی نلیگ کے ساتھ چلے گی۔

جہانگیر ترین کی واپسی پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جیانگیر ترین واپس آگیا ہے اسے سراہنا چاہیے،ہر کوئی کہتا ہے کہ جہانگیر ترین بھاگ گیا ہے لیکن وہ واپس آ گیا ہے۔