ڈیرہ غازی خان میں سی ٹی ڈی سے مقابلہ کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد ہلاک جب کہ دو فرار ہو گئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مقابلے میں ہلاک ہونے والے دونوں دہشتگردوں کی شناخت عمران اور شکیل کے نام سے ہوئی جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور ہینڈ گرینیڈز برآمد ہوئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گرد ڈی جی خان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں پرحملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مقابلے کے دوران ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کے دو ساتھی فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔