انتخابات کے نتائج سے پہلے ہی ٹرمپ اور جوبائیڈن آمنے سامنے

امریکہ میں ہونے والے انتخابات کے امیدوار جوبائیڈن نے امریکہ کی ریاست ڈیلاوئر میں خطاب کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انتخابات کا حتمی نتیجہ ابھی نہں آیا مگر ووٹ ہمارے حق میں فیصلہ کر رہے ہیں۔

جوبائیڈن نے مزید کہا کہ امریکہ کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ کسی صدارتی امیدوا ر کو74 ملین ووٹ حاصل ہوئے ہوں۔ انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ہم بس نتائج کے منتظر ہیں تا ہم ریس میں سب سے آگے ہم ہی ہیں۔

دوسری جانب امریکہ کے حالیہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جوبائیڈن کے خطاب سے پہلے ہی اپنے بیان میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ جوبائیڈن کو جیت کا جھوٹا دعوٰی نہیں کرنا چاہیے۔

ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ ابھی تو قانونی کاروائیاں آغاز میں ہیں، جو بائیڈن کو جیت کا جھوٹا دعویٰ نہیں کرنا چاہیے، میں بھی یہ دعویٰ کرسکتا ہوں۔