لاہور…مسلم لیگ ن لاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیرکوآج لاہورکے علاقے ماڈل ٹائون لنک روڈ سے گرفتارکرلیا گیا.یاد رہے خواجہ عمران نذیر کومریم نواز کی نیب آفس پرپیشی کے دوران ہنگامہ آرائی کرنے کے الزام میں گرفتارکیاگیا ہے.چند دن بعد پی ڈی ایم کی طرف سے لاہورمیں‌جلسہ بھی منعقدکیاجانا تھا اسی سلسلے میں خواجہ عمران نذیر کوگرفتارکیا گیا ہے.خواجہ عمران نذیر کوتھانہ فیصل ٹائون میں ڈیڑھ گھنٹہ بٹھانے کے بعد تھانہ چوہنگ منتقل کردیا گیا ہے گرفتاری کے بعد لیگی رہنما نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہم حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں .حکومت بوکھلاہٹ کاشکارہوچکی ہے