کراچی:اداکارہ نیلم منیر خان اور احسن خان کی ڈراما سیریل قیامت کے سیٹ سے ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ احسن خان اور نیلم ایک کار میں بیٹھے ہوئے ہیں اور ڈرامے کی شوٹنگ چل رہی ہے۔اسی دوران ایک چھوٹی سی بچی آتی ہے اور پشتو میں نیلم منیر سے کہتی ہے یہ (احسن خان) تمہارا خاوندہے؟ جس پرنیلم منیر دلچسپ ردعمل دیتے ہوئے کہتی ہیں اوئے خدایا! اور پھر ڈوپٹہ منہ پر رکھ کر ہنسنا شروع ہوجاتی ہیں اور احسن خان مذاق میں کہتے ہیں ہاں میں اس کا خاوند ہوں۔بعد ازاں نیلم منیر بچی کو پشتو میں سمجھاتی ہیں کہ یہ میرا خاوند ہے لیکن صرف ڈرامے میں حقیقت میں نہیں۔