اسلام آباد:پاکستان کی نمبر ون بیڈ منٹن پلیئر ماحور شہزاد نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن6 کے آغاز پر خوش اور پرْجوش ہیں۔ایک بیان میں ماحور شہزاد نے کہا کہ لاہور قلندرز میری پسندیدہ ٹیم ہے،امید ہے اس مرتبہ لاہور قلندرز اچھا کھیلے گی۔انہوںنے کہاکہ میں پی ایس ایل6 میں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز دونوں کو سپورٹ کر رہی ہوں۔ماحور شہزاد نے کہا کہ میں پرْامید ہوں پی ایس ایل 6 میں بہترین مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔