جمو ں:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموںوکشمیر میںبھارتی فوجیوں نے ضلع راجوری میں محاصرے اورتلاشی کی کارروائی شروع کردی۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے ضلع کے علاقے کنگری اور اس سے ملحقہ علاقوں کا محاصرہ کیا اور گھر گھر تلاشی لی۔سرکاری عہدیداروں نے بتایا کہ فوج اور پولیس نے اس وقت تلاشی کی کارروائی شروع کی جب مقامی افراد نے علاقے میںایک مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع دی۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔