لودھراں(نامہ نگار) لودھراں کے نواحی علاقے عباس پور میں بھٹہ خشت پر کام کرنے والا مزدور آگ میں گر کر موقع پر جاںبحق ریسکیو ذرائع کے مطابق لودھراں کے نواحی علاقے عباس پور میں بھٹہ خشت پر کام کرنے والا مزدور آگ میں گر گیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کردیا اورنعش ریسکیو ٹیم نے بھٹہ سے نکال کرضروری کاروائی کے بعد ورثہ کے حوالے کر دی۔ جاں بحق ہونے والا 18 سالہ نوجوان ذیشان عباس پور کا رہائشی تھا۔