کراچی :کراچی میں خاتون سمیت چار ٹک ٹاکرز کے قتل کے معاملے میں پولیس نے ایک اور خاتون ٹک ٹاکر کو گرفتار کرلیا ہے ذرائع کے مطابق کراچی میں گارڈن پولیس ہیڈکوارٹر کے قریب کار پر فائرنگ کر کے خاتون سمیت چار ٹک ٹاکرز کے قتل کے معاملے پر پولیس نے ایک اور خاتون ٹک ٹاکر کو باقاعدہ گرفتار کر لیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمہ سویرا پاک کالونی کے قریب کی رہائشی ہے۔واردات سے قبل سویرا کی مسکان سے لڑائی ہوئی تھی اور سویرا نے ہی فون کر کے ملزم رحمن کو بلایا تھا۔پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ فائرنگ کرنے والا مرکزی ملزم رحمان تاحال مفرور ہے۔واضح رہے کہ رواں ماہ دو فروری کو کراچی میں گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹرز کے قریب ایک کار پر مسلح ملزمان نے فائرنگ کر دی تھی جس کے نتیجے میں کار میں سوار خاتون سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔زخمی اور جاں بحق افراد آپس میں دوست تھے اور بعد میں تحقیقات میں پتہ چلا تھا کہ مقتولین ٹک ٹاکرز تھے۔