اسلام آباد. کورونا وائرس سے 32 افراد جان کی بازی ہارگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 10 ہزار 976 تک پہنچ گئی۔ پاکستان میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 4 ہزار 293 ہوگئی۔
این سی او سی کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 877 نئے مریض رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 45 ہزار 508، سندھ میں 2 لاکھ 26 ہزار 338، خیبر پختونخوا میں 61 ہزار 424، بلوچستان میں 18 ہزار 412، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 880، اسلام آباد میں 39 ہزار 242 جبکہ آزاد کشمیر میں 8 ہزار 489 کیسز رپورٹ ہوئے۔
پاکستان میں اب تک 71 لاکھ 22 ہزار 538 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 34 ہزار 524 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 4 لاکھ 58 ہزار 371 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 286 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
ملک بھر میں کورونا وائرس سے ایک دن میں 32 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے. جس کے بعد کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 10 ہزار 676 ہوگئی۔ پنجاب میں 4 ہزار 272، سندھ میں 3 ہزار 699، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 740، اسلام آباد میں 441، بلوچستان میں 188، گلگت بلتستان میں 101 اور آزاد کشمیر میں 235 مریض جان کی بازی ہار گئے۔