اسلام آباد. کورونا وائرس سے 48 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جس کے بعد اموات کی تعداد 10 ہزار 558 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 97 ہزار 510 ہوگئی۔
این سی او سی کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 435 نئے مریض رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 43 ہزار 511، سندھ میں 2 لاکھ 22 ہزار 999، خیبر پختونخوا میں 60 ہزار 536، بلوچستان میں 18 ہزار 314، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 878، اسلام آباد میں 38 ہزار 842 جبکہ آزاد کشمیر میں 8 ہزار 430 مریض رپورٹ ہوئے۔
پاکستان میں اب تک 70 لاکھ 2 ہزار 706 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 38 ہزار 369 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 4 لاکھ 53 ہزار 828 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 285 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
ملک بھر میں کورونا سے ایک دن میں 48 افراد جان کی بازی ہار گئے. جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 10 ہزار 558 ہوگئی۔ پنجاب میں 4 ہزار 221، سندھ میں 3 ہزار 670، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 710، اسلام آباد میں 436، بلوچستان میں 186، گلگت بلتستان میں 101 اور آزاد کشمیر میں 234 مریض جان کی بازی ہار گئے۔