اسلام آباد. کورونا وبا سے 50 افراد جان کی بازی ہارگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 10 ہزار 511 تک پہنچ گئی۔ پاکستان میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 95 ہزار 75 ہوگئی۔
این سی او سی کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 482 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 42 ہزار 835، سندھ میں 2 لاکھ 21 ہزار 734، خیبر پختونخوا میں 60 ہزار 229، بلوچستان میں 18 ہزار 300، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 874، اسلام آباد میں 38 ہزار 687 جبکہ آزاد کشمیر میں 8 ہزار 416 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔
پاکستان میں اب تک 69 لاکھ 64 ہزار 337 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 509 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 4 لاکھ 50 ہزار 515 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 251 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 50 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 10 ہزار 511 ہوگئی۔ پنجاب میں 4 ہزار 203، سندھ میں 3 ہزار 653، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 702، اسلام آباد میں 434، بلوچستان میں 186، گلگت بلتستان میں 101 اور آزاد کشمیر میں 232 مریض جان جان کی بازی ہار گئے۔