پروٹیز وکٹ کیپر نے ہی پاکستانی بیٹسمین کی توجہ منتشر کی، سابق افریقی کپتان

Thursday, April 8th, 2021, 01:50:51 PM

سنچورین:  جنوبی افریقہ کے سابق کپتان شان پولاک نے فخرزمان رن آوٹ تنازع میں کوئنٹین ڈی کک کو قصور وار قرار دے دیا۔شان پولاک نے کہا کہ پروٹیز وکٹ کیپر نے ہی پاکستانی بیٹسمین کی توجہ منتشر کی،اس وجہ سے وہ رن آوٹ ہوئے تاہم مجھے یقین ہے کہ وہ کسی بیٹسمین کی توجہ منتشر کرنے کے حوالے سے موجود قانون سے آگاہ نہیں ہوں گے۔یاد رہے کہ شان پولاک خود اس ایم سی سی کرکٹ کمیٹی کے ممبر تھے جس نے جعلی فیلڈنگ کو خلاف قانون قرار دیتے ہوئے اس حرکت پر کم سے کم 5 رنز کی پنالٹی عائد کرنے کی سفارش کردی تھی۔