اگلے مالی سال سے شرح نمو کا ہدف 4 فیصد سے زائد رکھیں گے: حماد اظہر

Wednesday, April 7th, 2021, 05:40:51 PM

اسلام آباد:وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت اس سال کی پیش گوئی کے مقابلے میں تیز  شرح سے ترقی کرے گی۔اپنے ایک بیان میں حماد اظہر کا کہنا تھا کہ اگلے مالی سال سے شرح نمو کا ہدف 4 فیصد سے زائد رکھیں گے۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ٹیکس نظام کا دائرہ کاربڑھانے کوترجیح دیں گے اور ٹیکس چوری کے خلاف کریک ڈان جاری رہے گا۔