کوکو گف کا چارلیسٹن اوپن میں فاتحانہ آغاز

Wednesday, April 7th, 2021, 05:34:34 PM

واشنگٹن:امریکا میں ایک اور ٹینس ایونٹ شروع ہو گیا۔ چارلیسٹن اوپن میں ویمن سٹار کوکوگف نے فاتحانہ انٹری ڈال دی جبکہ موگوروزا اور پیٹرا کوویٹوا نے بھی اپنے میچ جیت لیے۔
تفصیل کے مطابق چارلیسٹن اوپن کے افتتاحی میچ میں ٹینس سٹار کوکوگف نے فاتحانہ انٹری ڈالتے ہوئے بیلاروسی حریف کو ہرا کر آٹ کیا۔ اس کے علاوہ موگوروزا اور پیٹر کوویٹووا نے بھی فتح سمیٹتے ہوئے تیسرے رانڈ میں رسائی حاصل کی۔
کوکوگف کا بیلاروس کی پائرونکووا سے میچ پڑا۔ تجربہ کار کھلاڑی نے چھ تین سے پہلا سیٹ جیت کر برتری کی دھاک بٹھائی جبکہ چھ صفر سے دوسرے سیٹ میں فتح پائی۔دوسرے رانڈ میں سپینش سٹار موگوروزا نے پولش حریف میگڈالینا کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ جمہوریہ چیک کی پیٹرا کوویٹوا کو آسٹریلین کوالیفائر نے ٹف ٹائم دیا۔پہلے سیٹ کا فیصلہ ٹائی بریک پر ہوا۔ پیٹرا کوویٹووا کو سات چھ کی مشکل جیت کے بعد چھ دو سے فتح ملی۔ موگوروزا اور پیٹرا کوویٹوا تیسرے سیٹ میں اپنے میچ کھیلیں گی۔