زاہد محمود کی قومی ٹیم کے دروازے پر پھر زوردار دستک،شاداب خان کی جگہ ٹیم میں شامل 

Wednesday, April 7th, 2021, 04:51:33 PM

لاہور: آل رانڈر شاداب خان کی جگہ لیگ اسپنر زاہد محمودکو دورہ زمبابوے کے لیے قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔دونوں ٹیموں کے مابین تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز 21 سے 25 اپریل تک ہرارے میں کھیلی جائے گی۔علاوہ ازیں، بیٹسمین فخر زمان کوبھی جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے خلاف ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کے ہمراہ روک لیا گیا ہے۔لیگ اسپنر زاہد محمود ابتدائی طور پر زمبابوے کے خلاف قومی ٹیسٹ اسکواڈ جبکہ فخر زمان جنوبی افریقہ کے خلاف قومی ون ڈے انٹرنیشنل اسکواڈ کا حصہ تھے۔قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے ٹیم منیجمنٹ کی درخواست پر دونوں تبدیلیوں کی منظوری دے دی ہے۔