تیسرا اور فیصلہ کن معرکہ: پاکستان کا جنوبی افریقا کو جیت کیلیے321 رنزکا ہدف

Wednesday, April 7th, 2021, 04:48:16 PM

سینچورین: جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 321 رنز کا ہدف  دیا ہے۔سنچورین میں کھیلے جا رہے میچ میں جنوبی افریقا کے کپتان نے ٹاس جیت کر  پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان کی جانب سے امام الحق اور فخر زمان نے اننگز کا آغاز کیا اور   دونوں کھلاڑیوں نے ٹیم کو  112 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا، امام الحق 112 کے مجموعے پر  57 رنز بنا کر آٹ ہوئے۔امام الحق کے آٹ ہونے کے بعد فخر زمان نے کپتان بابر اعظم کے ہمراہ ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا اور اپنی سنچری مکمل کی، ان کی اننگز میں 3 چھکے اور 9 چوکے شامل تھے۔ فخر زمان 101 رنز بنا کر  مہاراج کی گیند پر کیچ آٹ ہوئے۔حسن علی اور بابر اعظم نے آخر میں تیز کھیلتے ہوئے ٹیم کا ٹوٹل 320تک پہنچا دیا۔