فخر زمان کی مسلسل دوسرے ون ڈے میں سنچری، پاکستان کی پوزیشن مستحکم

Wednesday, April 7th, 2021, 04:02:53 PM

سینچورین: جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے اور گرین شرٹس نے 200 کا ہندسہ عبور کر لیا ہے۔سنچورین میں کھیلے جا رہے میچ میں جنوبی افریقا کے کپتان نے ٹاس جیت کر  پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کی جانب سے امام الحق اور فخر زمان نے اننگز کا آغاز کیا اور   دونوں کھلاڑیوں نے ٹیم کو  112 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا، امام الحق 112 کے مجموعے پر  57 رنز بنا کر آٹ ہوئے۔امام الحق کے آٹ ہونے کے بعد فخر زمان نے کپتان بابر اعظم کے ہمراہ ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا اور اپنی سنچری مکمل کی، ان کی اننگز میں 3 چھکے اور 9 چوکے شامل تھے۔ فخر زمان 101 رنز بنا کر  مہاراج کی گیند پر کیچ آٹ ہوئے۔پروٹیز کے خلاف فیصلہ کن میچ میں سابق کپتان سرفراز احمد کو بھی پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے جب کہ لیگ اسپنر عثمان قادر آج ون ڈے میں ڈیبیو کر رہے ہیں۔اس کے علاوہ قومی ٹیم میں فخر زمان، امام الحق، بابراعظم، محمد رضوان، محمد نواز، فہیم اشرف، حسن علی، شاہد آفریدی اور حارث رف شامل ہیں۔