درجنوں ڈولفنزپر اسرار طور پر ہلاک

Wednesday, April 7th, 2021, 03:59:35 PM

افریقی ملک گھانا کے ساحل پر 80 سے زائد ڈولفنز  مردہ حالت میں پائی گئیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق افریقی ملک گھانا کے ساحل پر 80 سے زائد ڈولفنز مردہ حالت پائی گئیں جنہیں دیکھ کر مقامی افراد فورا ساحل پر پہنچ گئے اور مردہ ڈولفنز  کو ٹرکوں میں بھر  بھر کر لے جانے لگے۔دوسری جانب مقامی حکام کا کہنا ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں ڈولفنز کی موت کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ مردہ ڈولفنز کی فش مارکیٹ میں فروخت روکنے کے لیے بھی کارروائیاں جاری ہیں۔