دنیا میں ہر 17 گھنٹے میں ایک فرد ارب پتی بننے لگا

Wednesday, April 7th, 2021, 02:45:20 PM

2020 کورونا وائرس کی وبا کے باعث دنیا بھر میں اربوں افراد کے لیے مالی مشکلات بڑھانے کا باعث بنی، مگر اس سال میں ارب پتی افراد کی تعداد میں بھی ریکارڈ اضافہ ہوا۔فوربز کے مطابق 2020 کے دوران ریکارڈ 493 افراد ارب پتی بننے میں کامیاب ہوئے یعنی اوسطا ہر 17 گھنٹے میں ایک فرد ارب پتی بننے میں کامیاب ہوا۔اس سے قبل 2015 میں سب سے زیادہ افراد کے ارب پتی بننے کا ریکارڈ بنا تھا جن کی تعداد 290 تھی۔معروف امریکی رئیلٹی اسٹار کم کارڈیشین، ایپل کے چیف ایگزیکٹیو ٹم کک اور دنیا کے کم عمر 18 سالہ کیون ڈیون لیہمن اس فہرست کا نیا اضافہ ہیں۔
کیون ڈیوڈ جرمنی سے تعلق رکھتے ہیں جن کو وراثت میں 3.3 ارب ڈالرز ملے جبکہ سب سے کم عمر سیلف میڈ ارب پتی بننے کا اعزاز 26 سالہ آسٹن رسل کے نام رہا۔