فیصلہ کن معرکہ، جنوبی افریقا کا فیلڈنگ کا فیصلہ

Wednesday, April 7th, 2021, 12:48:58 PM

سینچورین: جنوبی افریقا نے تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔سینچورین میں کھیلے جارہے فیصلہ کن میچ میں سابق کپتان سرفراز احمد کو بھی پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے جب کہ لیگ اسپنر عثمان قادر آج ون ڈے میں ڈیبیو کررہے ہیں۔اس کے علاوہ قومی ٹیم میں فخر زمان، امام الحق، بابراعظم، محمد رضوان، محمد نواز، فہیم اشرف، حسن علی، شاہد آفریدی اور حارث رف شامل ہیں۔خیال رہے کہ پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو تین وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو شکست دیکر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی تھی۔