پاکستانی فٹ بال شائقین کے لئے بری خبر،فیفا نے پاکستان کی رکنیت معطل کردی

Wednesday, April 7th, 2021, 12:41:37 PM

لاہور:فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے پاکستان کی رکنیت معطل کر دی۔فیفا کی جانب سے پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف)کے معاملات میں بیرونی مداخلت پر  پاکستان کی رکنیت معطل کی گئی۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن کی معطلی کی وجہ پی ایف ایف ہیڈ کوارٹر پر قبضہ بنی اور پاکستان فٹبال فیڈریشن نارملازیشن کمیٹی کو اختیارات کی واپسی تک پاکستان کی رکنیت معطل رہے گی۔