اگر معین علی کرکٹ نہ کھیل رہے ہوں تو شام جاکر داعش کو جوائن کرچکے ہوتے،تسلیمہ نسرین

Wednesday, April 7th, 2021, 11:41:14 AM

 لندن:  متنازع بنگلادیشی رائٹر تسلیمہ نسرین کے نامناسب کمنٹس پر انگلش کرکٹرز معین علی کی حمایت میں سامنے آگئے۔آل راونڈر معین علی کی جانب سے اپنی آئی پی ایل فرنچائز چنئی سپر کنگز کی شرٹ سے شراب ساز کمپنی کا لوگو ہٹانے کی درخواست کے بارے میں رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے تسلیمہ نے کہا کہ اگر معین علی کرکٹ نہ کھیل رہے ہوں تو شام جاکر داعش کو جوائن کرچکے ہوتے۔ان کے اس کمنٹ کی جوفرا آرچر، ثاقب محمود اور بین ڈکٹ نے مذمت کرتے ہوئے ٹویٹر سے ان کا اکاونٹ ہی بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔
واضح رہے کہ چنئی سپرکنگز انتظامیہ معین علی کی جانب سے کسی درخواست کی بات کو غلط قرار دے چکی ہے۔