چینی بحران:مزید 2 سٹہ مافیہ نے انکشاف کرتے ہوئے شوگرسٹہ کاکام کرنے کااعتراف کرلیا

Wednesday, April 7th, 2021, 11:19:40 AM

 لاہور: چینی بحران میں مزید 2سٹہ مافیا نے انکشاف کرتے ہوئے شوگر سٹہ کا کام کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ایف آئی اے تحقیقاتی ٹیم کو چینی بحران میں مزید 2سٹہ مافیا نے انکشاف کرتے ہوئے شوگر سٹہ کا کام کرنے کا اعتراف کیا ہے، جس کے بعد سٹہ مافیا کے بیان ریکارڈ کروانے کی تعداد 13 ہو گی ، راشد ملتانی اور شیخ منظور عرف حاجی ہیرا سمندری والے نے چینی سٹہ کا کام کرنے کا اعتراف کیا ہے۔راشد ملتانی نے بتایا کہ اس نے سال 2006 میں میاں چنوں میں فلور ملز کے کاروبار کا آغاز کیا، سال 2018 میں32.5 ملین روپے کی ایمنسٹی اسکیم حاصل کی اور مختلف گروپس جن میں فاطمہ شوگر ملز، اتحاد شوگر ملز اور شیخو شوگر ملز کی انتظامیہ کے ساتھ باہم ساز بارکر کے سٹہ کا کاروبار کیا۔اسی طرح چینی سٹہ باز شیخ منظور عرف حاجی ہیرا سمندری والے نے تحقیقاتی ٹیم کو بتایا کہ وہ شوگر سٹہ کے 16 واٹس گروپس میں سے 4 گروپس کا ممبر رہا جس پر ندامت ہے، اس نے بتایا کہ سال 2007 سے 2015 تک چینی کی دوکان تھی اور پھر 2015 سے چینی کی بروکری تاندلیاوالہ شوگر ملز سے شروع کی۔