معمر افراد کی کورونا ویکسی نیشن سے متعلق حکومت کا بڑا فیصلہ

Tuesday, April 6th, 2021, 02:48:06 PM

اسلام آباد: حکومت کی جانب سے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ ملک بھر میں معمر افراد کی کورونا ویکسی نیشن اب گھر پر کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق 80 سال سے زائدعمر کے شہری سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ گھر گھر ویکسی نیشن کی سہولت کا عمل چاروں صوبوں میں کیا جائے گا۔وفاقی حکومت کی جانب سے صوبوں کو گھر پر ویکسی نیشن کا عمل جلد شروع کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے جبکہ شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ویکسی نیشن کیلئے مقامی محکمہ صحت سے رابطہ کریں گے۔
دوسری جانب پاکستان میں نوجوانوں کی ویکسینیشن کا عمل مرحلہ وار شروع کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ آئندہ ماہ ملک کی زیادہ سے زیادہ آبادی کو ویکسین کے عمل سے گزارا جائے گا۔ڈاکٹر فیصل سلطان کا میڈیا سے گفتگو میں حکومتی فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس سے بچا کیلئے حکومت عملی اقدامات کر رہی ہے۔ حکومتِ منصوبے کے مطابق ویکسین کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں اور کورونا وائرس سے بچا کیلئے سماجی فاصلے کو یقینی بنائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ منظم انداز میں ویکسین لگائی جا رہی ہے جبکہ حکومت شہریوں کیلئے ویکسین خرید بھی رہی ہے۔