کروڑوں روپے مالیت کی چرس پکڑنے پر خاتون ایس ایچ او خوش بخت شابہ ناز کو ایوارڈ کی بجائے معطلی کاپروانہ تھمادیا

Tuesday, April 6th, 2021, 01:32:42 PM

عمرکوٹ (کامران کیکے )کڑوڑوں روپے مالیت کی تین من تیرہ کلو کی اعلی کوالٹی کی چرس پکڑنے پرپولیس اسٹیشن ٹالہی کی خاتون ایس ایچ او خوش بخت شبانہ ناز اورانکی ٹیم کو اعلی کارکردگی دیکھانے پر ایوارڈ کے بجائے خاتون ایس ایچ او کو معطلی کا پروانہ تھمادیا گیاحوصلہ افزائی کے بجائے خاتون ایس ایچ او خوش بخت کو معطل کرنے پر سماجی شہری حلقوں کا اظہار حیرت تفصیلات کیمطابق چند روز قبل ٹالہی پولیس کی خاتون ایس ایچ او خوش بخت شبانہ ناز نے ایک خفیہ اطلاع پر ایک گاڑی کو تلاشی کیلیے روکا تو اس دوران پولیس نے کارکے مختلف خفیہ جگہوں سے اعلی کوالٹی کی"133" کلو چرس برآمد کرکے ایک ملزم رضوان گشکوری کو گرفتار کرکیسرکار کی جانب سے ایس ایچ او ٹالہی خوش بخت شبانہ  ناز کی مدعیت میں پولیس نیایف آئی آر نمبر06/2021نارکوٹکس انسداد منشیات  ایکٹC/9کیتحت تین ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کیاگیا تھا برآمد کی اعلی کوالٹی کی چرس کی مالیت مارکیٹ  میں کڑوڑوں روپے بتائی جاتی ہے جبکہ  کاروائی کیدوران دو ملزمان فرار ہونیمیں کامیاب ہوگے تھے ٹالہی پولیس کی خاتون ایس ایچ او خوش بخت شبانہ ناز  اور انکی پولیس ٹیم کی اچھی کارکردگی  پرایڈیشنل آئی جی سندھ حیدرآباد ریجن نے اپنیایک لیٹر نمبر ۔2021/NO .OPS  /8011 مورخہ 2021-03-03کو سپرنٹنڈنٹ پولیس عمرکوٹ کوsho ٹالہی خوش بخت شبانہ نازاورپولیس ٹیم کو گڈ ورک کرنیپر ایوارڈ کیلیے لیٹر لکھا تھا مگر  عمرکوٹ پولیس کے سپرنٹنڈنٹ پولیس شاہجہان پٹھان نے اپنے ایک نوٹیفکیشنNo -Estt 5834/42/2021- مورخہ 2021-04-05 کیذریعے ٹالہی پولیس کی خاتون ایس ایچ او خوش بخت شبانہ ناز اور انکی ٹیم کے پولیس کانسٹیبل محمد احسان گشکوری اور ہیڈ کانسٹیبل علی بخش چانڈیو ، کو سپرنٹنڈنٹ پولیس عمرکوٹ شاہجہان پٹھان نے معطل کردیا گیا ہے علاقے میں یہ قیاس آرائیاں جاری ہیکہ خاتون ایس ایچ او کی معطلی کے پس پردہ حقائق کچھ اور ہے۔