لاہور: نشے سے منع کرنے پر ملزم کی گھر والوں پر فائرنگ، بھابھی کے علاوہ ایک راہگیر بھی ماراگیا

Monday, April 5th, 2021, 01:23:34 PM

لاہور: نشے سے منع کرنے پر بیٹے نے ماں اور گھر والوں پر فائرنگ کردی۔پولیس کے مطابق ملزم رانا بلال کی فائرنگ سے اس کی بھابھی ہلاک ہوگئی جب کہ فائرنگ کی زد میں آکر ایک راہگیر بھی مارا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی فائرنگ سے اس کی والدہ، بھائی اور بہن بھی زخمی ہوئے جب کہ واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد ملزم رانا بلال کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس کے قبضے سے پستول بھی برآمد کیاگیا ہے۔